24 جون، 2026، 3:44 PM

ایران کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کی حمایت جاری رہے گی، چین

ایران کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کی حمایت جاری رہے گی، چین

چین نے ایران کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوئو جیاکون نے بدھ کے روز ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین، ایران کا جامع تزویراتی شراکت دار ہونے کے ناطے، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ان سے پوچھا گیا تھا کہ بیجنگ کس طرح اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر آمادہ کر سکتا ہے اور ایران کو پائیدار امن کے حصول میں مدد دے سکتا ہے۔

چینی ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک مغربی ایشیا میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پیش کیے گئے چار نکاتی منصوبے کی رہنمائی میں اپنی طرز پر تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور جلد از جلد خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے تعمیری کردار ادا کرے گا۔

گوئو جیاکون نے کہا کہ چین ہمیشہ اس موقف پر قائم رہا ہے کہ حساس علاقائی مسائل اور اختلافات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور بیجنگ طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کی مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت، جس میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام، مزید فوجی کارروائیوں سے گریز اور اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا عہد کیا ہے، عالمی برادری کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔

چینی ترجمان کے مطابق اس عزم کو تمام فریقوں کو مل کر برقرار رکھنا اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے۔

گوئو جیاکون نے کہا کہ چین نے ہمیشہ غیر جانبدارانہ موقف اختیار کیا ہے، امن کے حصول کی تمام کوششوں کی حمایت کی ہے، ایران کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کے تحفظ کی حمایت کی ہے، اور تہران کے خلیجی ممالک اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کی بھی تائید کرتا ہے۔

News ID 1939955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha